Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی وزارت میں چائے پانی بند کردیا،مراد سعید

  اسلام آباد...وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنی وزارت میں چائے پانی کو بند کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔وزارت کی 202 گاڑیاں نیلام ہو چکی ہیں۔ وزارت مواصلات میں 46 کروڑ روپے کی ریکوری کی ۔این ایچ اے کو کرپشن سے پاک ادارہ بنانے کیلئے 6 شاہراتی منصوبوں میں 73 ارب 2 کروڑ روپے کی زائد ادائیگیوں کے خصوصی آڈٹ کرائے گئے۔ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ کا اضافہ کیا گیا۔قبضہ مافیا سے ایک ارب 59 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 2 ہزار 214 کنال محکمہ کی اراضی واگزار کرائی گئی۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ اور شفاف پاکستان کیلئے ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ کا نظام متعارف کراتے ہوئے موبائل ایپلیکیشن کا اجراءکیا گیا۔ ملک کو سرسبز بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کی گئی۔محکمہ کے کرپٹ افسران سے کروڑوں روپے کی برآمدگیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ100 دن کے ایجنڈے کیلئے این ایچ اے اور وزارت مواصلات کی ٹیم خصوصی خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے مقررہ اہداف 70 دن میں مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کی۔کرپشن کو ختم کرنا ہمارا خواب تھا جس کیلئے ہم نے بنیاد رکھ دی ۔ 

شیئر: