Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے سود کا مکمل خاتمہ کریں گے‘ وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے قتل اور کفر کے فتوﺅں پرسزا بڑھانے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اہم حکومتی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کفر اور قتل کے فتوﺅں کو مسترد اور ایسا کرنے والوں کی سزائیں بڑھانے کی سفارش کرتی ہے۔ سود سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں بلاسود بینکاری کو فروغ دینے کی کوشش کرے گی، مگر اس کی منزل سود کا مکمل خاتمہ ہے ۔
 

شیئر: