Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے ریمانڈ میں مزید توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی کے موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ریمانڈ میں مزید 9 روز کی توسیع کردی۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت لاہور کے جج سید نجم الحسن نے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی اور ان کے رمزید ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے بعد میں سنایا گیا۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کا کتنے دن کا ریمانڈ ہوچکا ہے ؟جس پر نیب حکام نے بتایا کہ 54 دن تاہم شہباز شریف نے وضاحت کی کہ 55 دن ہو گئے ہیں۔ جج نے استفسار کیا کہ 55 روز میں بھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی؟ جس پر نیب حکام نے کہا کہ کافی دن قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے تفتیش مکمل نہیں ہوسکی۔ دوران سماعت شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ انہیں قبول ہوگا۔ سماعت کے بعد شہباز شریف کو نیب حکام عدالت سے لے کر واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جس کے مطابق شہباز شریف کے ریمانڈ میں مزید 9 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
 

شیئر: