Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کرتارپور_راہداری

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ چیف آف آرمی سٹاف اور ہندوستان سے سکھوں کے رہنما نوجوت سنگھ سندھو بھی موجود تھے۔ ٹویٹر صارفین نے اس حوالے سے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
انجینئر آفتاب آفریدی نے ٹویٹ کیا ‏: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود، وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورکوریڈورکا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کردی۔
فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا‏ : وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے لیے کرتارپور کے دروازے کھول دئیے۔ایک بار پھر کھلے دل سے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ مودی کچھ سیکھ لو آپ بھی!!
خرم محمود نے لکھا : ‏خان کی شہرت کی کوئی حدود نہیں!!وزیراعظم بنتے ہی خان نے پوری دنیا کو خیر سگالی کا پیغام دیا. اس میں سب سے اہم پیغام ہمسایہ ملک انڈیا میں سکھ بھائیوں کے لئے تھا، کرتارپور راہداری کا بننا!امید کرتا ہوں کہ انڈیا اس کا مثبت جواب دیتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آئے گا۔
ایک صارف نے لکھا : ‏ھندوستان کبھی نہیں چاہےگا کہ پاکستان کا اتنا بہترین امیج دنیا میں جاۓ اور ساری دنیایقین کر لے کہ پاکستان تو واقعی امن چاہتا ہے انڈیاکبھی سکھوں کےپاکستان میں آنے سے خوش نہیں ہو گا. را یہاں کچھ بھی کروا سکتا ہے اس لیے اب کرتارپور کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جاۓ۔
عابد شیر علی کا کہنا ہے : ‏نواز شریف کے وقت پر یہ حال تھا کہ وہ ہندوں کی ہولی پر چلا گیا تو اے آروائے پر صف ماتم بچھ گیا تھا۔نوازشریف کو پاکستان کے نظریہ کا مخالف قرار دے دیا گیا۔
ذلالہ ٹویٹ کیا : ‏آج کےتاریخی دن کےلیےپاکستانی حکومت کاہوم ورک زبردست ہے۔ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیادرکھنےکی تقریب میں جو ڈاکومینٹری پیش کی جا سکتی ہےیہ انتہائی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی ہے۔یقیناً پاکستانیوں کےدل میں سکھ برادری اورسکھ برادری کےدل میں پاکستانیوں کی محبت ضرور جوش مارے گی۔
رانا جاوید نے لکھا‏ : کرتارپور بارڈر کھولنے پر پی ٹی آئی ایسے خوش ہے جیسے انہوں نے کوئی بڑا کارنامہ انجام دے دیا ہو۔ حالانکہ کہ یہ ایک عام سا کام تھا جسے کوئی بھی حکومت کرسکتی تھی مگر ہر کسی نے انڈیا مخالفت میں اسے کرنا مناسب نہیں سمجھا۔یہ راستہ کھلنے سے سب سے زیادہ فائدہ قادیانیوں کو ہوا۔
 

شیئر: