Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں میں خانہ جنگی

عدن.... ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمنی شہر الصالح پر اچانک بڑا حملہ کیاتھا ، پوری قوت سے پسپا کردیا گیا۔ دسیوں حوثی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ مغربی ساحل پر حملے میں حوثیوں کا ایک بڑا کمانڈر محمد عبداللہ ابو خرفشہ بھی مارا گیا جو حوثیوں میں " ابو نذیر" کے نام سے معروف تھا۔ حجہ صوبے میں اسے سپرد خاک کردیا گیا۔ یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ الصالح شہر پر حوثیوں کے حملے کی قیادت ابو خرفشہ نے کی تھی۔ وہ حجہ صوبے میں حوثیوں کے انچارج یحییٰ ابو خرفشہ کاسگا بھائی تھا۔ دوسری جانب یمن سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثی باغی ایک دوسرے پر غداری کے الزامات لگا رہے ہیں اور خانہ جنگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اماراتی جریدے البیان نے رپورٹ دی ہے کہ حوثیوں میں جھگڑے کسی ایک سطح یا ایک محاذ تک محدود نہیں رہے بلکہ صعدہ محاذ پر بھی ان میں خانہ جنگی ہونے لگی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے دو فیلڈ کمانڈر ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ دو فریق آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے۔ ان میں سے ایک کی قیادت ابو یوسف اور دوسرے گروپ کی قیادت ابو حرب کررہا تھا۔ پہلے کا تعلق صعدہ اور دوسرے کا تعلق صنعاءصوبے کے ضلع نہم سے تھا۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ صعدہ میں حوثیوں نے بڑے پیمانے پر برسرپیکار فریقوں سے منسوب افراد گرفتار کئے ہیں۔ 
 

شیئر: