Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی دولہا دلہن پولیس کی میزبانی میں

برلن ... اکثر عرب ممالک میں شادی بیاہ کے موقع پر اظہار مسرت کیلئے ہوائی فائر کئے جاتے ہیں۔ جرمنی میں یہ رسم پولیس اور حوالات کی ہوا کھلوا دیتی ہے۔ جرمن شہر میونخ میں شامی جوڑے کو اپنے ایک عزیز کی جانب سے شادی میں ہوائی فائر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شامی پناہ گزین جوڑا شادی کی تقریب منا رہا تھا۔ ایک رشتہ دار نے انجانے میں ہوائی فائرنگ کردی۔ اسکی سنگینی کا احساس اس وقت ہوا جب پولیس نے شادی مرکز کو چاروں جانب سے گھیر لیا ۔ تقریب میں موجود کسی بھی شخص کو نکلنے سے روک دیا گیا۔ وہاں داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی۔ دھماکہ خیز مواد کو غیر موثر بنانے والی ٹیم دہشتگردی کے انسداد پر مامور دستہ بھی تقریب کے اطراف جمع ہوگیا۔ پولیس جوڑے کو اپنے ہمراہ اسٹیشن لے گئی۔ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ فائرنگ سے آس پاس کے لوگ خوفزدہ ہوگئے تھے او رانہوں نے پولیس کو اطلاع کردی تھی۔
 

شیئر: