Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرا عظم آج قوم کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت کو 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان آج قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور وزرا نے اپنے محکموں اور اداروں کی 100 روزہ رپورٹس وزیرا عظم کو پیش کردی ہیں جس کے بعد عمران خان آج 100 روزہ منصوبے پر عمل درآمد کے نتائج اور کارکردگی کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج کنونشن سینٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں قوم کو سادگی و کفایت شعاری مہم، نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے ،گورننس، معاشی بہتری اور عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم مختلف ٹاسک فورسز کی کارکردگی پر بھی بات کریں گے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور خارجہ پالیسی میں بہتری کے اقدامات سے متعلق بھی قوم کو بتائیں گے۔ وزیراعظم پاک ، ہند تعلقات میں بہتری کی کوششوں اور کرتارپور راہداری کھولنے کا بھی ذکر کریں گے۔
   

شیئر: