Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن

جدہ۔۔۔۔اسلامی  تعاون تنظیم او آئی سی  نے  جمعرات کو فلسطینی  عوام کے ساتھ  یکجہتی کا  عالمی دن منایا۔  او آئی سی نے  اس موقع پر  فلسطینی عوام کے  مسلمہ حقوق کی بھرپور تائیدو  حمایت کے عہدو پیمان کا اعادہ کیا۔  او آئی سی کے  سیکریٹری   جنرل ڈاکٹر یوسف ا لعثیمین نے دنیا بھر کے ممالک ، تنظیموں  اور اقوام  سے اپیل کی کہ  وہ  اسرائیل کے  غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیو ں کی تائید  و  حمایت کرے اور فلسطینیوں پر جبر و تشدد  بند کرانے کیلئے  اپنا کردار  ادا کریں۔ 

شیئر: