Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 سالہ بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

کراچی:  15 سالہ بدبخت بیٹے کے ہاتھوں 50 سالہ باپ کا قتل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں بیٹے نے سوتے ہوئے باپ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گولیمار جہانگیر آباد کے علاقے میں ایک گھر سے ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ جلیل کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کے 15 سالہ بیٹے بلال نے سوتے ہوئے پیٹ پر تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم بلال گھر کا سب سے چھوٹا اور اپنے باپ کا لاڈلہ تھا جبکہ مقتول جلیل اس کی ہر خواہش پوری کرتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم ذہنی مریض نہیں بلکہ اہل خانہ اسے نفسیاتی قرار دے کر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم فی الحال قتل کی وجوہات حتمی طور پر نہیں بتائی جا سکتی۔ پولیس ملزم کے دوستوں سے معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

شیئر: