Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پریشان ہوں، تہمینہ درانی

لاہور..سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہاہے کہ خاوند سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تہمینہ در انی نے کہا کہ شہباز شریف لندن میں کینسر کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرارہے تھے۔ اسلام آباد میں ان کے خون کے نموں میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔تہمینہ درانی نے کہا شہباز شریف کے چیک اپ کے لئے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا۔یاد رہے کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے نیب کی حراست میں ہیں۔
 

شیئر: