Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبداللہ مرکز سے 42 خواتین و حضرات فارغ

ویانا..... یہاں شاہ عبداللہ عالمی مرکز برائے مکالمہ بین المذاہب نے بین الاقوامی فیلو شپ اور ریجنل فیلو شپ کے 2 نئے گروپ فارغ کردیئے۔ یہ 42 خواتین و حضرات پر مشتمل ہیں انہیں مرکز میں مکالمہ کلچر ، پرامن بقائے باہم ، امن و سلامتی کی تشکیل ، دنیا بھر میں مذاہب کے پیروکاروں اور مختلف تہذیبوں سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان ربط و ضبط میں حصہ لینے کے طور طریقے سکھائے اور سمجھائے گئے۔ انہیں ایک سال تک 3 اہم کور س کرائے گئے۔ نظریاتی اور عملی پروگرام کئے گئے۔ انہیں مکالمے کا ہنر سکھایا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اغیار سے تعارف کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے۔ عالمی امن اور مکالمے کے علمبردار کے طور پر انہیں کیا طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔ 2018ء کے فیلو شپ پروگرام میں4 براعظموں سے تعلق رکھنے والے 25 ممالک کے 42 خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ ان کا 5مذاہب سے تعلق تھا ۔ 17 ٹرینرز نے انہیں تربیت دی۔ مرکز کے سیکریٹری جنرل فیصل بن معمر نے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگ ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی مذہب تشدد کا علمبردار نہیں۔ تمام مذاہب امن وسلامتی اور پرامن بقائے باہم کی تعلیم دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیلو شپ پروگرام میں شامل خواتین و حضرات نے تعلیمی اور تربیتی کورس میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے افریقہ سے ریجنل گروپ میں شریک افراد کی بھی تعریف کی۔ آخر میں فیصل بن معمر نے مرکز کی مجلس کی انتظامیہ کے رکن پادری میگل ایوسو کے اشتراک سے توصیفی اسناد تقسیم کیں۔ فیلو شپ کی پہلی کھیپ 2015ء دوسری 2016ءتیسری 2017ءاور چوتھی 2018ءمیں فارغ ہوئی ہے۔

شیئر: