Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کی راتوں کے عوامی کھانے!

طائف ... سعودی عرب کے تمام علاقے مخصوص عوامی کھانوں کے حوالے سے مقبول ہیں۔ طائف کے لوگ موسم سرما کی راتوں میں خاص کھانے بڑے ذوق و شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ یہاں ایک روٹی موسم سرما میں بیحد پسند کی جاتی ہے جو ”الخبز علی الصاج “ کے نام سے معروف ہے۔ یہ کوئلے کی انگیٹھی پر توے پر سینکی جاتی ہے۔ یہاں” الجریش ” اور العریکہ الجنوبیہ کا بھی رواج ہے۔ مختلف شکل کے قہوے بھی تیار کئے جاتے ہیں۔ گرم مشروبات بھی پسند کئے جاتے ہیں۔ چائے کے ساتھ عربی پراٹھوں کا بھی رواج ہے۔ شام کے وقت اہل طائف گھروں سے سیر سپاٹے کیلئے نکل جاتے ہیں۔ خواتین، بچے ہمراہ ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ لوگ موسمی کھانے تیارکرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ ان دنوں موسم سرما کی آمد پر طائف کی تفریح گاہیں مقامی لوگوں سے آباد ہیں۔
 

شیئر: