Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونالی کی واپسی

بالی وڈ اداکارہ سونالی بینڈرے کینسر سے روبہ صحت ہونے کے بعد بیرون ملک سے واپس ہندوستان پہنچ ٓگئی ہیں۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونالی علاج کیلئے پچھلے چند ماہ سے نیویارک میں مقیم تھیں جہاں کیموتھراپی اوردیگر علاج کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں نئی زندگی جینے کی نوید سنائی۔ ڈاکٹروں نے سونالی کو ہڈیوں کے کینسر کی تشخیص کی تھی جلد تشخیص کے باعث سونالی کینسر سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔سونالی اپنے شوہر گولڈی بہل کےساتھ واپس ممبئی آگئی ہیں۔
 

شیئر: