Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اور شہباز شریف کے پاس کتنے اثاثے؟

  اسلام آباد...الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ارکان اسمبلی کے گوشواروں کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ، 94 ہزار سے زائد ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ایک کروڑ 59 لاکھ، 98 ہزار 565 روپے رکھتے ہیں۔حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ، 15 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔حمزہ شہباز کی زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ سے زائد غیر زرعی اراضی کی مالیت 13 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے۔ حمزہ شہباز کے پاس بینک میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی کل مالیت 87 کروڑ 48 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے کیپٹن صفدر کے ذمہ حسن نواز کے 2 کروڑ 89 لاکھ، 33 ہزار کے واجباتبھی ہیں۔مشاہد اللہ خان کے پاس 3 کروڑ روپے جب کہ راجہ ظفر الحق کے پاس 4 کروڑ روپے اور برجیس طاہر کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان 77 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں رضا ربانی 10 کروڑ روپے اور سلیم مانڈوی والا 3 کروڑ روپے کے اثاثے رکھتے ہیں۔اے این پی کے رہنما غلام بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20 کروڑ، 97 لاکھ سے زائد ہے جب کہ وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم 17 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 27 کروڑ، 34 لاکھ، 12 ہزار اور 731 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک 28کروڑ، 65 لاکھ اور 69 ہزار سے زائد روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری 37 کروڑ 80 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد اثاثے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 36 کروڑ 24 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں۔
 

شیئر: