Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سمیع الحق کیس: واقعہ اندھا قتل قرار

راولپنڈی:  جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ کا قتل کیس کے عبوری چالان  میں واقعے کو اندھا قتل قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راول پنڈی کی عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے تھانہ ائرپورٹ کے ایس ایچ او پیش ہوئے اور انہوں نے کیس کا عبوری چالان پیش کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 3 صفحات پر مشتمل چالان میں واقعے کو اندھا قتل قرار دیا گیا ہے جس میں کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش 13 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی، ان کے ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرائے گئے لیکن ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور اس سلسلے میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مولانا سمیع الحق کا چہرہ، پیشانی، کندھے، پیٹ اور گال شدید زخمی تھے جبکہ پوسٹ مارٹم کا لازمی قانونی تقاضا بھی جبری طور پر پورا نہیں کرنے دیا گیا۔ 
واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی شام راولپنڈی میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قتل کیا گیا تھا۔
 

شیئر: