Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل میں پڑھ لکھ کر آٹھویں بار وفاقی وزیر بنا‘ شیخ رشید

اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے بچپن میں لال حویلی میں کتابیں بیچیں اور چائلد لیبرکا شکار وھء رہا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پیشہ مسیحاؤں جیسا ہے ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی لوگوں کی خدمت اورزخموں کا مداوا کرتے تھے۔ آپ جہاں بھی جائیں آپ کو ملک کانام روشن کرنا ہے اورپاکستان کا سفیربننا ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں بچپن میں چائلڈ لیبرکا شکاررہا۔  لال حویلی میں کتابیں بیچتا تھا، جیل میں پڑھاتا رہا اور میں واحد بچہ تھا جس نے گریجویشن اورماسٹرجیل میں کیا جبکہ سیاست میں آکرآٹھویں مرتبہ وفاقی وزیربنا ہوں۔
 

شیئر: