Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر شاہد مسعود کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد:  معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو صحافی کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے اور اس کا موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے گزشتہ دنوں عدالت آمد کے موقع پر نجی ٹی وی کے ایک رپورٹر سے اُس کا موبائل فون چھین کر فوٹیج ڈیلیٹ کر دی تھی، جس پر صحافی نے ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
کیس کی گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم حاضری پر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پہلے ہی پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں آج اڈیالہ جیل سے لا کر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شاہد مسعود کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔
 

شیئر: