Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادلب کے قریب دیہات سے ہزاروں افراد کا انخلا

دمشق...شام میں گزشتہ 3دن کے دوران 20 ہزار سے زیادہ افراد نے ادلب کے صوبے کے جنوب سے پڑوس میں واقع دیہات نقل مکانی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں بتایا نقل مکانی کرنے والوں میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ نقل مکانی کرنے والی متعدد خاندان پناہ کی جگہ نہ ملنے کے سبب کھلے میدان میں مقیم ہیں، انہیں انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ بشار حکومت کی فورسز نے جرجناز شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں پر بم باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔واضح رہے کہ جرجناز شہر کے 70 فی صد سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ان میں اکثریت نے ادلب صوبے کے شمالی علاقے کے دیہات اور قصبوں کا رخ کیا۔

شیئر: