Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس سے سعودی سفیر کی ملاقات

  اسلام آباد... سعودی  سفیر نواف بن المالکی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقا ت کی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ سعودی سفیر نے چیف جسٹس کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت کی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سعودی سفیر کی دعوت قبول کرلی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار 17دسمبر کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ بھی ادا کرینگے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سعودی عرب کے دورے سے پہلے ترکی کا بھی دورہ کرینگے۔ دریں اثناءسعودی سفیر نواف سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے بھی ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میر ی ٹائم سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ سعودی سفیر نے پاک بحریہ کی خطے میں سیکیورٹی کے استحکام کے کاوشوں کو سراہا۔

شیئر: