Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی تحقیقات معاہدے سے ترکی کا فرار

جدہ ... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب کی ترک ہم منصب سے بار بار درخواستوں کے باوجود ترکی خاشقجی کے قتل کے معاملے میں شواہد کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ المعجب ترک ہم منصب سے خاشقجی کے قتل سے متعلق شواہد کے مکمل تبادلے کے لئے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کی مسلسل درخواستیں کررہے ہیں تاہم ترک حکام ابھی تک اس معاہدے پر دستخط کے لئے تیار نہیں۔ مبصرین نے اس تناظر میں اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ ترک حکام خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے سلسلے میں سنجیدہ نہیں۔ سعودی عرب نے 15نومبر 2018ئ17اکتوبر2018ء، 25اکتوبر 2018ءاور 31اکتوبر 2018ءکو ترک پبلک پراسیکیوشن سے تحقیقات میں تعاون کی درخواستیں تحریری طور پر کیں۔ ترک حکام کے پاس آڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔ ابھی تک ترک حکام نے اسکا کوئی جواب نہیں دیا۔
 

شیئر: