Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کے بیرون ملک مزید 2فلیٹس؟

اسلام آباد...وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہاہے کہ اسحاق ڈار کے بیرون ملک2نئے فلیٹس کا انکشاف ہواہے ۔ اس ملک کو ان فلیٹس کی تصدیق کیلئے لکھا ہے ۔سوئٹزلینڈ کے ساتھ معاہدے کی بات 2013میں شروع ہوئی تھی ۔ معاہدے پر تیز ی سے عمل درآمد تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہواہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس و قت 26ممالک سے ہمارے پاس معلومات آرہی ہیں ۔ ان ممالک میں پاکستانیوں کی جائیدادوں اور پیسو ں کا کھوج لگاناہے ۔ ہفتے کوبرطانوی ٹیم آرہی ہے ۔تحقیقاتی اداروں کے ساتھ بات چیت ہوگی ۔ لندن میں کلثوم نواز کی جائیداد سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ جائیداد 2016تک کلثوم نواز کے نام تھی اس کے بعد یہ حسن نواز کے نام منتقل ہوگئی ۔ علیمہ خان کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو حکم دیاہواہے کہ بدھ سے پہلے ایف آئی اے سے ملکر تفتیش کریں ۔علیمہ خان کو کوئی چھوٹ نہیں دی جارہی اور یہ بھی بتایا جائیگا کہ علیمہ خان کی جانب سے پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا ۔اس بات پر ایف آئی اے اپنی رپورٹ پیش کرے گا ۔ 
 

شیئر: