Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کانفرنس میں عمانی لوگو کیوں؟

ریاض۔۔۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو منعقدہ خلیجی سربراہ کانفرنس میں مملکت کے بجائے سلطنت عمان کا لوگو دیکھ کر ناظرین سراپا سوال بن گئے۔ ناظرین کی جانب سے حیرت و استجاب کے اظہار پر جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ نے اس کی وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 39 ویں سربراہ کانفرنس کی سربراہی کا اعزاز سلطنت عمان کے حصے میں آیا تھا البتہ جی سی سی کے دستور میں اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ سربراہ ملک کسی اور رکن کے حق میں کانفرنس کی میزبانی کیلئے دستبردار ہوجائے۔ عمان چونکہ مملکت کے حق میں دستبردار ہوگیا تھا اس وجہ سے لوگو عمان ہی کا استعمال کیاگیا۔ 

شیئر: