Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: اسمارٹ کار پارکنگ تیار

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے السلیمانیہ محلے میں المعلیٰ قبرستان کے قریب 13منزلہ اسمارٹ کار پارکنگ کا منصوبہ مکمل کرلیا۔ یہ مسجد الحرام سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گاڑی طلب کرنے کے 90سیکنڈ کے اندر مالک کے پاس پہنچ جائیگی۔یہاں 540 گاڑیاں پارک کی جاسکیں گی۔ یہ مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی اسمارٹ کار پارکنگ ہے۔ اسکے متعدد گیٹ ہیں۔ مکہ میونسپلٹی نے کار پارکنگ کا طریقہ کار بتاتے ہوئے توجہ دلائی کہ گاڑی وصول کرتے ہی اسے مقررہ جگہ بھیج دیا جاتا ہے۔ مالک کو گاڑی حاصل کرنا ہوتی ہے تو 90سیکنڈ کے اندر خودکار نظام کے تحت اس کے حوالے کردی جاتی ہے۔ فی گھنٹہ اجرت 10ریال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ رمضان اور حج موسم میں بھی فیس یہی رہیگی۔
 

شیئر: