Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی ڈرائیور کے مرافقین سے فیس لی جائے گی؟

ریاض ۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ نجی ڈرائیور کےلئے میڈیکل انشورنس ضروری ہے اور اس سے مرافقین پرفیس بھی لی جائیگی۔ محکمہ پاسپورٹ سے ٹویٹر کے اکاﺅنٹ پر ایک سعودی شہری نے دریافت کیاتھا کہ کیا نجی ڈرائیور کےلئے میڈیکل انشورنس ایسی حالت میں ضروری ہے جبکہ اسکے اہل خانہ بھی مملکت میں موجود ہوں۔ یا ماضی کی طرح اس کے اقامے کی تجدید بغیر میڈیکل انشورنس کے اب بھی ہوجائیگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے اسکے جواب میں توجہ دلائی کہ سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نجی ڈرائیور کے مرافقین اور تابعین کےلئے میڈیکل انشورنس کو ضروری قرار دیئے ہوئے ہے لہذا یہ ناگزیر ہے اور اسکے بغیر اقامے کی تجدید نہیں ہوگی۔
 

شیئر: