Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

58 فورمولا ای گاڑیاں مملکت پہنچ گئیں

 جدہ ۔۔۔۔ مملکت میں پہلی فومولا ا ی ریس کیلئے السعودیہ ائیر لائن نے مختلف یورپی ممالک سے 58 مخصوص گاڑیاں ریاض پہنچا دیں ۔ الریاض اخبار کے مطابق مشرق وسطیٰ کی سطح پر پہلی بار مملکت میں فورمولا e گاڑیوں کی ریس آج سے شروع ہو گی جو 3 دن جاری رہے گی ۔ الیکٹریکل گاڑیاں فارمولا e ریس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ریس میں شرکت کرنے والوں کی گاڑیاں اور اسپیئر پارٹس کے علاوہ دیگر سامان بھی سعودیہ ائیر لائن کے ذریعے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچائی گئی جن کا مجموعی وزن 220 ٹن تھا ۔ ریس میں نیویارک ، ہانگ کانگ ، پیرس ، روما اور دیگر ممالک کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
 
 

شیئر: