Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز خٹک کو 13 لاکھ 65 ہزار جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی تصاویر آویزاں کرنے پر انہیں 13 لاکھ 65 ہزار روپے 10 دن میں جمع کرانے کا حکم دےدیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ صوبے کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک 13 لاکھ 65 ہزار روپے ادا کرنے کو تیار ہیں وہ یہ رقم اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ عدالت نے پرویز خٹک کو 10 دن میں 13 لاکھ 65 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔واضح رہے کہ اسی کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 55 لاکھ روپے جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ 14 لاکھ روپے جمع کرا چکے۔خیال رہے کہ 28 فروری 2018 کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے صوبائی حکومتوں کی تشہیری مہم کا نوٹس لیا تھا۔

شیئر: