Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ کے بیٹے کی اداکاری میں عدم دلچسپی

 
بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کو اداکاری کی وجہ سے دنیا جانتی ہے مگرشاہ رخ کے بیٹے اداکاری اور فلمیں کرنے میں کوئی شوق اور دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق  شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے آریان کو اداکاری میں نہیں فلمسازی کا شوق ہے تاہم ان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز سرگرمیاں شروع تو کی ہیں مگر ابھی وہ 3 سے 4 برس اس میں تعلیم حاصل کریں گی۔ شاہ رخ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے بچوں پر زور نہیں دیا کہ وہ اداکاری  کی طرف  آئیں۔
 

شیئر: