Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساھر سے حادثات میں 20 فیصد کمی ہوئی ، وزارت ٹرانسپورٹ

 

حائل ۔۔۔ وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین اور ساھر سسٹم کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس حائل ریجن میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ مختلف محکموں کی جانب سے جو اعداد وشمار ارسال کئے گئے ہیں ان کے مطابق حادثات میں 21 فیصد کمی ہوئی ۔ ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی اموات کی شرح میں بھی 46 فیصد کمی جبکہ زخمیوں کا تناسب بھی 20 فیصد کم ہوا ہے ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں کمی کا بنیادی سبب ٹریفک پولیس کی جانب سے ریجن میں بہتر انداز میں ٹریفک مہم اور تیز رفتاری کو ریکارڈ کرنے والے ڈیجیٹل سسٹم ساھر ہے جس سے لوگوں نے حد رفتار کم کر دی ۔ دریں اثناءمحکمہ ٹریفک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کےلئے وضع کئے جاتے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کا فرض ہے ۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے جہاں ان کی جان کو خطرہ ہوتا ہے وہاں وہ دوسروں کےلئے بھی خطرے کا باعث بنتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی ویز پر تیز رفتاری کی باعث حادثات بڑی تعداد میں ہوتے تھے جن میں ساھرسسٹم کی وجہ سے نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ 
 

شیئر: