Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان جنادریہ میلہ 33کا افتتاح جمعرات کو کرینگے

پیر 17دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان جنادریہ میلہ 33کا افتتاح جمعرات کو کرینگے
٭ سعودی عرب نے امریکی سینیٹ کے موقف کو مسترد اور اندرونی امور میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیدیا
٭ سوڈانی صدر اچانک شام کے دورے پر دمشق پہنچ گئے
٭ برسلز میں ہجرت منشور کے خلاف مظاہرہ، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی
٭ الحدیدة میں حوثیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ کے ایلچی نے معاہدے کی پابندی کا مطالبہ کردیا
٭ یوکرینی صدر نے ایمرجنسی میں توسیع نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا
٭ الحدیدة میں جنگ بندی کا رسمی آغاز منگل سے ہوگا
٭ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی
٭ طرابلس میں سیکیورٹی اہلکار پر حملہ، اقوام متحدہ کی جانب سے اظہار مذمت 
٭ حوثی الحدیدة میں جنگجو جمع کررہے ہیں ، یمنی حکومت کا الزام
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: