Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک

مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں وادی جلیل کی ایک عمارت کی چوتھی منزل سے ایک بنگلہ دیشی کارکن گر کر جاں بحق ہوگیا۔ المعابدہ پولیس اسٹیشن نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ سیکیورٹی فورس کا ایک دستہ وادی جلیل سے گزر رہا تھا۔ اسے بتایا گیا کہ کوئی بنگلہ دیشی عمارت کی چوتھی منزل سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ وہ عمر کے 5ویں عشرے میں تھا۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی معائنہ کرکے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسکی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔10میٹر سے زیادہ اونچائی سے گرنے کے باعث اسکی موت واقع ہوئی ہے۔ المعابدہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

           

شیئر: