Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موجودہ حکومت نااہل ہے ،نواز شریف

  اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو ملک چلانے کےلئے نااہل قرار دےد یا۔ نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ازسرِ نو تنظیم سازی سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ نیب کا پردہ عوام کے سامنے چاک ہوچکا ۔ اب عوام کی آواز پر کان دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں، اس وقت سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے۔موجودہ حکومت نے 100 روز میں ہی معیشت کا برا حال کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نوازشریف نے پارٹی رہنماوں کو کارکنان سے روابط بڑھانے اور انہیں فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیئر: