Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ‘ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی:  شہر قائد میں بلوچستان سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث شہر کا موسم سرد اور خشک ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 2 ڈگری کمی کے بعد کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ریکارڈ ہونے والا10ڈگری پارہ رواں سال کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے ۔موجودہ سردی کی لہر کے دوران اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ شہر کا پارہ غیر معمولی طورپر گرنے کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کا ریکارڈ ٹو ٹ سکتا ہے ۔
 

شیئر: