Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہوری بسنت منائیں گے

 لاہور...پنجاب حکومت نے بسنت کا روایتی تہوار بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں بسنت طویل پابندی کے بعد فروری کے دوسرے ہفتے میں منانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا ۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بسنت کا تہوار خالصتا ثقافتی، معاشرتی اور روایتی تہوار ہے۔ اسے قطعا کسی خاص مذہب سے جوڑنا درست نہیں ۔گزشتہ کئی سالوں سے اس میں منفی رجحانات کی بنا پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اس با ت کا اصولی فیصلہ کیا گیا کہ فروری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں بسنت کا تہوارمنایا جائے گا۔ بسنت کے تہوار کو شایان شان طریقے سے منانے اور اس تہوار سے جڑے تمام مضمرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ یہ کمیٹی تمام امور کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو 8 دن کے اندر پیش کرے گی۔ ان سفارشات کی روشنی میں وزیر اعلی پنجاب حتمی منظوری دیں گے۔ 

شیئر: