Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلاسعودی ترکی انڈسٹریل سٹی

مدینہ منورہ ۔۔۔۔۔ایوان صنعت و تجارت کے چیئرمین منیرناصر نے واضح کیا ہے کہ سال رواں کے وسط تک پہلا سعودی ترکی صنعتی شہر تیار کرنے کی کارروائی شروع کردی جائے گی۔یہ 3ہزار فیکٹریوں پر مشتمل ہوگا۔ مختلف قسم کی 90مصنوعات تیار ہونگی۔یہ ایک طرح سے استنبول میں موجود صنعتی شہر جیسا ہوگا۔ 188ملین ریال کی لاگت سے شہر تعمیر کیا جائے گا۔ ترک کمپنی کو اس منصوبے کے نفاذ کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ امریکہ وغیرہ میں بھی یہ کمپنی اس قسم کا شہر قائم کرچکی ہے۔سعودی کمپنی قائم کی جارہی ہے جو صدفیصد سعودی ہوگی۔ وہ اس شہر کے قیام میں برابر کی شریک ہوگی۔

شیئر: