Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ڈاکٹر محمد بشیر بہادر کی بہادری

اضم ۔۔۔ مکہ مکرمہ ریجن میں اضم جنرل اسپتال کے ڈائریکٹر صالح بن حماد الزہرانی نے پاکستانی ڈاکٹر محمد بشیر بہادر کو 3کلو میٹر پیدل سفر کرکے ایک مریض کا علاج کرنے پر اعزاز سے نوازا ۔2ہفتے قبل علاقے میں سیلاب کے باعث گاڑی نہیں پہنچ سکی تھی۔ ڈاکٹر اپنی انسانیت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کلو میٹر پیدل چل کر مریض کے پاس پہنچا اور اس کا علاج کیا۔ مریض کے 2بیٹے ایسے وقت میں اسپتال پہنچے تھے جبکہ پاکستانی ڈاکٹر کی ڈیوٹی کا وقت ختم ہوچکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ والد گر گئے ہیں اور انکے سر میں چوٹیں آئی ہیں۔ راستہ پر خطر ہے ،مریض کو یہاں لانا مشکل ہے۔یہ سن کر پاکستانی ڈاکٹر پرخطر صحرائی راستے سے پیدل ہی انکے ہمراہ انکے گھر پہنچ گیا اور مریض کا معائنہ کرکے اسکا علاج کیا۔ الزہرانی نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر نے جو کیا وہ انسانیت نواز پیغام ہے۔ انہوں نے اپنے آرام و راحت کو قربان کرکے مریض کو سہولت فراہم کی۔

            

شیئر: