Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کا نام سیالکوٹ سٹالینز،’انتظار ختم ہوا، نئی طاقت اُبھر رہی ہے‘

پاکستان سپر لیگ (پاکستان سپر لیگ) میں حال ہی میں فروخت ہونے والی سیالکوٹ کی نئی ٹیم نے اپنے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
سیالکوٹ کی فرنچائز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ ٹیم کا نام سیالکوٹ سٹالینز رکھا گیا ہے۔
ٹیم کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ’انتظار ختم ہوا، ایک نئی طاقت اُبھر رہی ہے، سیالکوٹ سٹالینز۔‘

فرنچائز کے مالک کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے سفر کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹس بھی متعارف کرا دیے گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پاکستان کرکٹ بورڈ) اور پی ایس ایل انتظامیہ کو بھی اس پوسٹ میں ٹیگ کیا گیا ہے۔
سیالکوٹ سٹالینز، پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ان دو نئی ٹیموں میں سے ایک ہے جنہیں حال ہی میں نیلامی کے ذریعے فروخت کیا گیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل ہونے کے بعد لیگ چھ کے بجائے آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہو گئی ہے۔
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی نیلامی میں ساتویں ٹیم ایک ارب 75 کروڑ جبکہ آٹھویں ٹیم ایک ارب 85 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے خریدی جس کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہوگا، جبکہ آٹھویں ٹیم کے لیے سب سے زیادہ بولی او زی ڈیولپرز نے دی جو سیالکوٹ کی فرنچائز بنی۔
پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔

 

شیئر: