Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے تمام امریکی افواج کا انخلا

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے اپنی افواج بلانے کا اعلان کرکے اپنے اتحادیوں اور حریفوں کو حیرت زدہ کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو شکست دینا ہمارا ہدف تھا اور یہ پورا ہوچکا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی ا فواج بہت جلد شام سے نکل جائیں گی۔ کوئی امریکی فوجی شام کے کسی علاقے میں نہیں رہیگا۔ امریکی صدر نے یہ فیصلہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد کیا۔ سوریا ڈیموکریٹک فورس نے امریکی فیصلے کو غداری سے تعبیر کیا جبکہ روس نے اسے شامی بحران کے تصفیے میں تعاون کا عنوان دیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ نے ترکی سے پیٹریاٹ فروخت کرنے کا سودا بھی کرلیا ہے۔

                                                         

شیئر: