Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد: نیب کے ہاتھوں مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ءکے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے۔ جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے ۔ واضح رہے سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آﺅٹ کیا تھا اور آئندہ بھی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

                                      

شیئر: