Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کول پلے 8 اسمارٹ فون لانچ

کول پیڈ کمپنی کی جانب سے کول پلے 8 اسمارٹ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک مڈ رینج سمارٹ فون ہے اور اس میں ایلومینیم باڈی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.2 انچ کا ہے اور اس میں نوچ بھی شامل کیا گیا ہے۔فون میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا مین سینسر اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر شامل ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کو بھی فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے ۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کو لال اور گرے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 145 ڈالر ہے۔
 

شیئر: