Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان اپنے ٹیکس کے غلط استعمال پر آواز اٹھائیں‘ وزیرا عظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہی معاشرہ آگے برھتا ہے جس نے تعلیم اور انسانی ترقی کی اہمیت کو سمجھا ہو۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ ہمیں انسانوں پر سرمایہ کاری کرنی ہے۔ مدینے جیسی فلاحی ریاست میں حکمرانوں اپنی ذات پر خرچ نہیں کرتے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تعلیم کو زیادہ اہمیت دی۔ بدقسمتی سے آزادی کے بعد کسی نے بھی ملک میں تعلیم پر توجہ نہیں دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں رہتے ہیں مگر ہم اس سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔ وزیرا عظم مزید کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو راغب کررہے ہیں کہ حکومت کی ترجیح تعلیم ہے اور اب ڈاکوؤں سے لوٹا گیا پیسہ واپس لے کر تعلیم کے فروغ پر لگائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بچپن سے حکمرانوں کے بڑے بڑے گھر دیکھے ہیں۔ ہمارے حکمران عالیشان محل میں رہتے ہیں جبکہ مجھ میں تبدیلی برطانیہ کے لوگوں کا طرز زندگی دیکھنے کے بعد آئی۔  برطانیہ کا جی ڈی پی کئی اسلامی ممالک کے مجموعی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے۔ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا گھر لندن کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں سادہ سی عمارت میں تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں نوجوان اپنے ٹیکس کا دفاع کریں اور ٹیکس کے پیسے کے غلط استعمال پر آواز اٹھائیں۔ ہم عوام کو باشعور بنا رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا مقصد اپنا قبلہ درست کرنا ہے۔
 

شیئر: