3 ارب روپے کا آن لائن کرنسی فراڈ، مرکزی ملزم گرفتار

 
کراچی ...ایف آئی اے نے 3 ارب روپے کے آن لائن کرنسی فراڈ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم غلام سرور کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا۔ بیرون ملک فرارہو نے کی کوشش کررہاتھا۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہزاروں شہریوںسے جعلی آن لائن ویب سائٹ چینل ٹائمز کے ذریعے 30 ہزار سے 5 لاکھ تک رقم وصول کی ۔ ملزمان نے ویب سائٹ کا پتہ اٹلی کا ظاہر کیا تھا۔ چینل ٹائمز ویب سائٹ ڈومین کے استعمال سے فراڈ اسکیم کے تحت ملٹی لیول مارکیٹنگ میں ملوث تھا۔ لوگوں سے پیسے وصول کرنے کے لئے سیکڑوں بائنری اکاو نٹ بھی کھولے ہوئے تھے۔ ای کرنسی کے ذریعے امریکی ڈالرمیں یومیہ 1.5 فیصد کی شرح سے منافع دینے کا وعدہ بھی کیا ۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ گینگ ڈیجیٹل کرنسی پرفیکٹ منی، ون لائف اور ون کوائن کی خرید و فروخت میں بھی ملوث تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس کرنسی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ ایف آئی اے نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

شیئر: