Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل میں برطانوی امریکی قرارداد کا مسودہ منظور

نیویارک۔۔۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن سے متعلق برطانوی امریکی قرارداد کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اسکے بموجب اقوام متحدہ کی ٹیم سویڈن معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی شروع کردیگی۔ یمن کے متحارب فریق الحدیدة شہر اور اسکی تینوں بندرگاہوں الحدیدہ، الصلیف اور راس عیسیٰ میں جنگ بندی پر متفق ہوگئے ۔ فریقین نے طے کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر الحدیدة شہر اور بندرگاہوں پر تعینات ہونگے۔ فریقین میں سے کوئی بھی فوجی کمک نہیں بھیجے گا۔ شہریوں کی آمد ورفت اور سامان کی منتقلی پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ اس میں آسانی پیدا کی جائیگی۔ انسانی امداد پہنچانے کیلئے راہداریاں کھولی جائیں گی۔ بندرگاہوں سے آنے والی ساری آمدنی یمن کے سینٹرل بینک میں جمع ہوگی۔ الحدیدة شہر سے تمام فوجی پوسٹیں ختم کردی جائیں گی۔ الحدیدة شہر اور بندرگاہوں پر اقوام متحدہ کے مبصرین ہی تعینات رہیں گے۔ شہر اور بندرگاہوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ختم کی جائیں گی۔ معاہدے میں یہ بات بھی طے پاچکی ہے کہ حوثی باغی الحدیدة کی بندرگاہو ںسے 24دن کے اندر صنعاءروڈ کے شمال کی طرف چلے جائیں گے۔ یمن کی سرکاری افواج جنوبی لائن پر تعینات ہونگی۔ حوثیوں کو اگلے مرحلے میں 21دن کے اندر الحدیدة شہر سے بھی مکمل انخلاءکرنا ہوگا۔ حدیدة شہر اور بندرگاہوں میں امن و امان کی ذمہ داری یمنی قانون کے بموجب سیکیورٹی فورس کے ہاتھ میں ہوگی۔ یمنی حکومت کا احترام واجب ہوگا۔ مقامی اداروں کی کارکردگی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی۔ 

شیئر: