Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی دھاندلی پر عامر لیاقت کے جواب پر عدم اطمینان

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر فاروق ستار کی درخواست پر ان کے وکیل کو 14 جنوری تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل میں این اے 245 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ فاروق ستار کی جانب سے وکیل محمد اکبر عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ عامر لیاقت گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں مصروف تھے جس کے باعث سماعت پر حاضر اور جواب جمع نہ کرا سکے ، عدالت نے جمع کرایئے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا۔ فاروق ستار کے وکیل ایڈوکیٹ محمد اکبر نے کہاکہ این اے 245 میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ 22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہیں، عامر لیاقت کو کام کرنے سے روکا جائے ۔
 
 

شیئر: