Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں پھر گیس بحران کا خدشہ

کراچی: سندھ میں ایک بار پھر گیس کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹو پاور صنعتی یونٹس کی جانب سے گیس کے استعمال میں 50 فیصد کمی نہ لانے اور اتوار کو بھی پیداوار جاری رکھنے سے ایک بار پھر بحرانی کیفیت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ 14 دسمبر کو گورنر سندھ اور وفاقی وزیر پٹرولیم کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں فروری 2019ءتک کیپٹو پاور صنعتوں میں گیس کا استعمال 50 فیصد تک کم رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاہم کیپٹو پاور یونٹس کی جانب سے گیس کے استعمال میں 50 فیصد کمی اور اتوار کی تعطیل کے فیصلے پر عمل نہ کرے کے باعث خدشات دوبارہ جنم لے رہے ہیں۔ کیپٹو پاورز کے عدم تعاون کی وجہ سے لائن پیک تشویشناک سطح تک گرگیا۔
 
 

شیئر: