Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کی امریکہ میں مبینہ جائداد کی دستاویز جاری

کراچی: تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے امریکا میں مبینہ اپارٹمنٹ کے کاغذات کی نقول جاری کردی۔ ٹویٹر پر کی گئی پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 524 ایسٹ، اسٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37-F نیو یارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح درج ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کو آصف زرداری کے امریکہ میں اپارٹمنٹ کے شواہد ملے ہیں۔ اس اپارٹمنٹ کو انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔ جس کے اگلے ہی روز تحریک انصاف نے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں آصف علی زرداری کی نااہلی کےلئے درخواست جمع کرائی تھی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی کردار کشی کی آڑ میں عوام دشمن فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ سابق صدر کا امریکہ میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں۔
 
 

شیئر: