Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالم جبہ کیس میں کلیئر ہوں،پرویز خٹک

لاہور... وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مالم جبہ کیس میں کچھ نہیں اسے صرف میڈیا نے اٹھایا ہوا ہے ۔حکومت کی کارکردگی جانچنے کےلئے کچھ وقت لگتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مالم جبہ سیاحت کے فروغ کا منصوبہ تھا لیکن اس کے لئے کوئی اراضی ٹرانسفر ہوئی اور نہ کسی کا کوئی نقصان ہوا لیکن یہ قصہ بن گیا ۔ اس میں کلیئر ہوں ۔یہ 2 محکموں کے درمیان مداخلت کا معاملہ ہے لیکن اس میں سیاسی لوگ لٹک گئے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب کوئی ڈوب رہا ہوتا ہے تو اسے تنکے کا سہارا بھی چاہیے ہوتا ہے ۔ اس لئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے حق میں بات کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کبھی یہ نہیں کہا کہ نیب کی کارروائیاں غلط ہیں لیکن اس کے قانون میں کچھ چیز یں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیب کو کسی کی بےجا بے عزتی نہیں کرنی چاہیے ۔جب تک مکمل کیس نہ بن جائے اس وقت تک گرفتاری نہیں کرنی چاہیے ۔گرفتاری کا فیصلہ تو عدالتیں کرتی ہیں کچھ چیزیں تبدیل کرناپڑیں گی ۔

شیئر: