Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الامر بالمعروف کے اہلکار شناختی کارڈ آویزاں کریں، ڈاکٹر السند

ریاض۔۔۔ ادارہ الامر بالمعروف و نہی عن المنکر کے نگران اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السند نے کہا ہے کہ تمام اہلکار ادارے کی جانب سے جاری کردہ شناختی کار ڈ آویزاں کریں ۔عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر السند نے مزید کہاکہ الامر بالمعروف کے وہ اہلکار جو اپنے شناختی کارڈ نہیں لگائیں گے انہیں خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جائے گا ۔ ادارے کے نگران نے جنادریہ میلے میں الامر بالمعروف کے اسٹال کا دورہ بھی کیا اور وہاں متعین اہلکاروں سے گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں اپنا ادارتی شناختی کارڈ آویزاں کریں تاکہ کسی کو غلط فہمی نہ رہے ۔ 

شیئر: