Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی جیل سے پاکستانی شہری رہا

اسلام آباد... ہندوستانی شہر بھوپال کی جیل میں قید پاکستانی شہری عمران وارثی کو رہا کردیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق عمران وارثی کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائےگا ۔ ہندوستانی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کو عمران وارثی کی رہائی سے متعلق آگاہ کردیا ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والا عمران وارثی 10 سال بھوپال کی جیل میں قید رہا ۔سزا اس سال جنوری میں ختم ہوئی تاہم جرمانہ کی عدم ادائیگی پر رہائی نہیں ہوسکی تھی۔عمران وارثی نے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس کی بیوی اور بچے ہند میں ہی ہیں ،جنہیں واپس لانے کیلئے وہ پاکستانی حکام سے مدد لے گا۔واضح رہے کہ عمران وارثی کو اپنی کزن سے محبت ہوئی اور شادی کیلئے ہندپہنچا تھا۔

شیئر: