Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا نیب عدالت کی سزا چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: نواز شریف کی وکلا ٹیم کی جانب سے نیب عدالت کی جانب سے سزا کے بعد العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کے وکلا نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے مقدمات کا تمام ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق آئندہ 10 روز میں ہائی کورٹ میں نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے بھی گزشتہ روز فلیگ شپ ریفرنس میں عدالت کی جانب سے نواز شریف کو بری کیے جانے کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا تھا اس حوالے سے چیئرمین نیب نے ادارے کی ٹیم کو مکمل تیاریاں کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 برس قید اور ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا جبکہ دوسرے کیس فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا تھا۔

                                                  

شیئر: