Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کیخلاف پوری چارج شیٹ ہے،شہزاد اکبر

اسلام آباد...وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگر کوئی ثابت کر دے کہ مجھے کسی جج نے نکالا تھا تو مستعفی ہو جاوں گا ۔مجھے جج باہر کیوں نکالیں گے میں خود ایک وکیل ہوں ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ علیمہ خان نے سرکاری عہدہ کبھی نہیں رکھا ۔آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی۔ جے آئی ٹی حکومت نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے بنائی ہے۔ جے آئی ٹی اس لئے بنائی گئی تا کہ معاملے کی طے تک پہنچا جائے ۔ پانامہ جے آئی ٹی پی ٹی آئی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے بنائی ۔ اگر اپوزیشن علیمہ خان کیس یا کسی دوسرے معاملے میں جے آئی ٹی بنانا چاہتی ہے تو عدالت جائے اور پٹیشن دائر کرے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کیس کی جے آئی ٹی سے نہیں ملا۔ اس حوالے سے کئی مرتبہ تردید کر چکا ہوں۔ اگر میرے خلاف جے آئی ٹی سے تعلق کا الزام لگا رہے ہیں تو ثبوت بھی لے کر آئیں۔ 

شیئر: